ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ جہانزیب نذیر خان اور کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی خان کی جانب سے عوامی کھلی کچہری منعقد کی گئی، اس موقع پر دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔
ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد مرد و خواتین نے کھلی کچہری میں شرکت کی اورپولیس اور ضلعی انتظامیہ سے متعلق اپنے شکایات اور مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا اور اپنی تحریری درخواستیں پیش کی آر پی او ہزارہ جہانزیب نذیر خان و کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی خان نے تمام سائلین کے شکایات تفصیلی سنیں ۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ پولیس افسران اور ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی کہ قوانین کے مطابق ان کے مسائل کو ایک ہفتے کے اندر حل کیا جائے ۔
آر پی او ہزارہ اور کمشنر ہزارہ نے کھلی کچہری میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل اور شکایات کو براہِ راست سننا، ان کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بناناہے ۔
عوام کو جلد تھانہ کلچر میں تبدیلی نظر آئے گی سہولت مراکز کی طرز پر تھانہ سطح پر عوامی سہولت ڈیسک قائم کیئے جائے گئے تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل کو سنا جائے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
دور دراز علاقوں سے لوگوں کی سہولت کیلئے آن لائن عوامی کھلی کچہری منعقد کی جائے گی عوام اپنے سرکل ڈی ایس پی کے دفاتر سے آن لائن ہوکر اپنی شکایات و مسائل سے ہمیں آگاہ کرسکے گے ۔
کھلی کچہری کے شرکاء نے آر پی او ہزارہ اور کمشنر ہزارہ شاہ رخ خان کا عوامی کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ایسے کھلی کچہریوں سے انعقاد سے عوامی مسائل حل ہوں گے ۔


