Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    باہمی تعاون

    پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 2سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 21, 2026
    باہمی تعاون

    چینی کاروباری وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ، تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 21, 2026
    سندھ

    پاکستان رینجرز اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    اکتوبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»اسلام آباد»اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاری
    اسلام آباد اکتوبر 21, 2026

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاری

    اکتوبر 21, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Local government elections in Islamabad will be held on December 20; schedule issued.
    امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7 نومبر کو شائع کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 نومبر سے 13 نومبر تک ہوگی، شیڈول
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی ۔

    اسلام آباد: شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیئے پولنگ 20 دسمبر 2026 بروز اتوار ہوگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت ہوں گے ۔

    انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے عوامی نوٹس 30 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 2 نومبر سے 6 نومبر تک وصول کئے جائیں گے ۔

    امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7 نومبر کو شائع کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 نومبر سے 13 نومبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 نومبر سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے 19 نومبر سے 23 نومبر تک کئے جائیں گے ۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 25 نومبر کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے، اسلام آباد میں پولنگ 20 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، جبکہ الیکشن کمیشن 21 سے 24 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرے گا ۔

    انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں سرکاری افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ انتخابی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عام تعطیل کے باوجود الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتخابی امور بروقت نمٹائے جا سکیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگورنر راج کے بعد جنوبی خیبرپختونخوا: سڑکوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بحالی کے لیے عوام پرامید
    Next Article پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ہندو برادری کا اظہارِ اطمینان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 2سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 21, 2026

    چینی کاروباری وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ، تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 21, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا: نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک

    اکتوبر 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    باہمی تعاون

    پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 2سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 21, 2026
    باہمی تعاون

    چینی کاروباری وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ، تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 21, 2026
    سندھ

    پاکستان رینجرز اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    اکتوبر 21, 2026
    ترقی

    گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا: نئی حکومت اور صوبائی انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے متحرک

    اکتوبر 21, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    بلوچستان

    کوئٹہ: سی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔…

    خاص خبریں

    ویتنامی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ

    اکتوبر 16, 2026
    ہزارہ

    ہری پور میں منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 690 گرام چرس اور پستول برآمد

    مئی 6, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    باہمی تعاون

    پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 2سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 21, 2026
    باہمی تعاون

    چینی کاروباری وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ، تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 21, 2026
    سندھ

    پاکستان رینجرز اور مقامی این جی او کے زیر اہتمام تھرپارکر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    اکتوبر 21, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.