بنوں: بنوں کے عوام نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے نئی صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بنوں کے عوام نے نئی ایڈوائزری کونسل کے ارکان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ نئی ایڈوائزری کونسل کیلئے منتخب ارکان قابل اور تجربہ کار ہیں جو ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ بنوں میں گزشتہ 13 سال کے دوران کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، جبکہ سڑکوں، صحت اور تعلیم کا نظام انتہائی خراب ہے۔
عوام نے کہا کہ امید ہے بنوں سمیت دیگر اضلاع میں حقیقی ترقی کا آغاز ہوگا۔
عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی امیدیں پوری ہوں گی۔
عوام کے مطابق گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد فنڈز بروقت جاری ہونے سے پورے علاقے میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔


