تھرپارکر: اندرون سندھ تھرپارکر کی عوام کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ) اور ابتکار راہ روشن این جی او کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان رینجرز (سندھ)، ابتکار راہ روشن این جی او کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے نے حصہ لیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں سندھ رینجرز اور این جی او کے ماہر ڈاکٹرز جن میں جنرل میڈیکل، آرتھوپیڈک، گائنا کالوجسٹ، ڈرما ٹالوجسٹ اور ڈینٹسٹ نے مقامی مریضوں کا معائنہ کیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں مجموعی طور پر 721 سے زائد مقامی مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔
مریضوں کو فری طبی معائنہ اور علاج کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں مریضوں کے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
اہل علاقہ نے دور افتادہ علاقے نگرپارکر میں فری طبی سہولیات کی فراہمی پر پاکستان رینجرز (سندھ) اور ابتکار راہ روشن این جی او کا شکریہ ادا کیا۔


