پشاور: نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر پشاور کے علاقے ڈبگری میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ادویات کے گودام کو سیل کر دیا۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے ڈبگری میں زائد المیعاد ادویات کی دوبارہ پیکنگ اور فروخت کا غیر قانونی کاروبار بند کرا دیا۔
کارروائی کے دوران ادویات کے نمونے قبضے میں لے کر گودام کو سیل کر دیا گیا جبکہ ملوث افراد بھی گرفتار ہیں۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔


