اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں مختلف گروپس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کیں۔
پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد جہانزیب 1078 نمبروں کے ساتھ دوسری اور سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زینب سمیع نے 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق 1051 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں۔ عائزہ افضل نے 1047 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ آمنہ آصف نے 1046 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آمنہ اظہر 1003 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002، 1002 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔


