آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں منڈکرو کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 5 سالہ بچی پاؤں پھسلنے کے باعث دریائے نیلم میں گر کر جاں بحق ہو گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بچی کی لاش دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی ۔
مظفرآباد: ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 5 سالہ جنت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے جو معمول کے مطابق موجود تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے کی وجہ سے تیز موجوں کی نذر ہو گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کی لاش دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔ اس دردناک واقعے کے بعد علاقے میں فضا غمگین ہو گئی ۔


