خیبرپختونخوا اسمبلی نے عمران خان کی صحت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد حکومتی رکن مشتاق احمد غنی نے ایوان میں پیش کی ،اپوزیشن جماعتوں نے بھی قرارداد کی حمایت کی ۔
پشاور: قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں ۔
ایوان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل منتقل نہ کیے جانے پر مذمت کا اظہار کیا ۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء ہسپتال منتقل کیا جائے اور ان کا علاج ان کے معالجین کی نگرانی میں کرایا جائے ۔
قرارداد کے متن میں ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی کا باقاعدہ طبی معائنہ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کی سہولت دینے پر زور بھی دیا گیا ہے ۔


