گلگت بلتستان میں ضلع دیامر کے علاقے نیاٹ ویلی میں گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی، انتظامیہ نے لوگوں کو جھیل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
دیا مر کے علاقے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بننے کے بعد مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مصنوعی جھیل بننے سے تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ کرلیو گاہ کے گلیشیئر میں بڑے بڑے کریکس پڑ گئے ہیں ۔
مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر حکومت فوری حفاظتی اقدامات کرے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جھیل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد کا مزید کہنا تھا کہ جی بی ڈی ایم اے کو آگاہ کر کے فوری اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے ۔


