Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026
    سماج

    کراچی میں بیوی کو قتل کرکے روپوش ہونے والا شوہر گرفتار

    جولائی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»ٹیکنالوجی»اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    ٹیکنالوجی جولائی 30, 2026

    اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    جولائی 30, 2026Updated:جولائی 30, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں میں سہولیات میں اضافے، دستاویزات کے تصدیقی عمل کی ڈیجیٹائیزیشن، شکایات کے عمل کو مزید سہل بنانے اور بیرون ملک سے پاکستان میں مختلف کاموں و ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے وزارت خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

    اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں وزارت خارجہ، مختلف ممالک میں پاکستان کے سفرا، وزارت داخلہ، ایف آئی اے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اعلی حکام نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاؤر آف اٹارنی اور جائیداد کی خرید و فروخت کا نظام اور دستاویزات کے تصدیقی عمل کو آسان بنانے کے لیے کیو-آر کوڈ متعارف کروایا جا چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیو-آر (QR) کوڈ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کی ڈیجیٹائیزیشن خوش آئند ہے، سفارتخانوں میں اسے آویزاں کرکے رسائی میں اضافہ کیا جائے۔

    کیو-آر کوڈ کے ذریعے شکایات کے اندراج کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی آگہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نظام کے ذریعے شکایات کا اندراج کروا سکیں۔

    اس موقع پر بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ کے دفتر اسلام آباد میں شام کی شفٹ کا حال ہی میں آغاز کیا جا چکا ہے۔

    اسی طرح دستاویزات کی تصدیق کی سہولت کو آسان خدمت مرکز اسلام آباد میں بھی متعارف کروایا جا چکا ہے۔

    اس کے علاوہ کورئیر کے ذریعے تصدیقی عمل متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن، نادرا اور نیشنل پولیس بیورو کے ڈیٹابیس سے منسلک کیا جا چکا ہے جس سے تصدیقی عمل مزید تیز ہوا ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ تصدیقی عمل کو ون-سٹیپ کردیا گیا ہے۔

    آئندہ مرحلے میں اس پورے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

    اس حوالے سے این آئی ٹی بی کے تعاون سے موبائل ایپلی کیشن تیار کی جاری ہے۔

    ایپ میں برتھ/ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ وغیرہ جیسے دستاویز کی بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے تصدیق ممکن ہو گی۔

    اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارنہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت عون چوہدری، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    QR کوڈ اوورسیز پاکستانی این آئی ٹی بی پاکستانی سفارتخانے پاور آف اٹارنی دستاویزات کی تصدیق موبائل ایپ نادرا وزارت خارجہ وزیراعظم شہباز شریف
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکا: ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا قومی پویلین توجہ کا مرکز، اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش
    Next Article کراچی میں بیوی کو قتل کرکے روپوش ہونے والا شوہر گرفتار
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026

    امریکا: ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا قومی پویلین توجہ کا مرکز، اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش

    جولائی 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026
    سماج

    کراچی میں بیوی کو قتل کرکے روپوش ہونے والا شوہر گرفتار

    جولائی 30, 2026
    ٹیکنالوجی

    اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    جولائی 30, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    حکومت

    مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    جڑانوالہ: بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، ماں سمیت دو زخمی

    جولائی 30, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

    جولائی 30, 2026
    سماج

    کراچی میں بیوی کو قتل کرکے روپوش ہونے والا شوہر گرفتار

    جولائی 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.