Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    پولیس اہلکاروں کے اچانک تبادلے، بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا احتجاج

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»لاہور:گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گر نے سے 14 بچے جاں بحق، کئی زخمی ہوگئے
    پنجاب جون 30, 2026

    لاہور:گھر میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گر نے سے 14 بچے جاں بحق، کئی زخمی ہوگئے

    جون 30, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Lahore: 14 children killed, many injured as roof of home-based tuition center collapses
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور میں فیروز پور روڈ پر کاہنہ کے علاقے میں ایک گھر کے اندر قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں 14 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

    لاہور: وزیر صحت پنجاب کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون ٹیچر سمیت 20 سے 25 افراد ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے، زیادہ تر بچے کم عمر تھے، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت میں صبح کے اوقات میں سکول بھی چلتا تھا جبکہ بچے اکیڈمی میں ٹیوشن کے لیے موجود تھے، پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا، گراؤنڈ فلور پر بچے موجود تھے، واقعے کے بعد گھر کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ ماہ نور فاروق، 7 سالہ رمشا عاطف، 5 سالہ مرتضیٰ عاطف، 9 سالہ غلام نبی، 6 سالہ تابشہ شہزاد، 16 سالہ خدیجہ دختر وسیم، 6 سالہ سلمان ولد وسیم اور 8 سالہ فواد ولد عابد شامل ہیں ۔

    ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 6 بچوں کی حالت مستحکم ہے، زخمیوں میں 8 سالہ ابیہا، 10 سالہ فاریہ، 11 سالہ مرتضٰی، 8 سالہ ایان، 7 سالہ رابعہ اور 30 سالہ حمیدہ ریحان شامل ہیں ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعے کا نوٹس: ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس  لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے  ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار: ۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

    وزیراعظم نے حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایبٹ آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند کرنے کے نوٹس، والدین میں تشویش
    Next Article گلگت: شدید گرمی اور گلیشیئرز کے تیز پگھلاؤ سے چھموگڑھ نالے میں طغیانی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر

    اگست 25, 2026

    پولیس اہلکاروں کے اچانک تبادلے، بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا احتجاج

    اگست 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    پولیس اہلکاروں کے اچانک تبادلے، بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا احتجاج

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    صوابی: 15 سالہ گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار

    اگست 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 19, 2026
    اسلام آباد

    عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    اگست 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    9 مئی حملوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری، عالی امین گنڈاپور ،مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماوں کو سزائیں اور بھاری جرمانے

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر

    اگست 25, 2026
    خاص خبریں

    پولیس اہلکاروں کے اچانک تبادلے، بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا احتجاج

    اگست 25, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.