وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، موجودہ قیمتیں آئندہ جمعے تک برقرار رہیں گی ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ جمعے تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے برقرار رکھی گئی ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موجودہ قیمتیں آئندہ جمعے تک برقرار رہیں گی ۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی تھی اور پیڑول کی قیمت میں 74 روپے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی تھی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے ہوگئی تھی ۔


