Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    خطے مین کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اعلامیہ جاری

    اکتوبر 26, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور گڈ گورننس: عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

    اکتوبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»خطے مین کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اعلامیہ جاری
    بین الاقوامی اکتوبر 26, 2026

    خطے مین کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اعلامیہ جاری

    اکتوبر 26, 2026Updated:اکتوبر 26, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan, Saudi Arabia, Turkey, and Iran agree to continue dialogue to end regional tensions; joint statement issued.
    اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی شریک ہوئے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خطے مین کشیدگی کے خاتمے کیلئے تہران میں ہونے والے چار فریقی اجلاس کے اختتام پر ایرانی حکام نے اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق ایران اور مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک نے علاقائی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

    ایرانی میڈیا پرجاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے تمام شرکا نے متفقہ طور پر اس مقصد کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

    اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے سینئر حکام شریک ہوئے، پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے،عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کی جب کہ ترکیہ کی نمائندگی انٹیلی جنس چیف نے کی ۔

    مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی  جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

    یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل تینوں ممالک اور ایران کے درمیان موجودہ تنازع کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا براہِ راست رابطہ ہے، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے اجلاس کی میزبانی کی تھی ۔

     اس سے قبل مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے اعلیٰ حکام نے ایرانی مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور مشرقِ وسطیٰ کو ’تقسیم کرنے‘ کی امریکی حمایت یافتہ کوششوں کے خلاف اپنے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں ۔

    صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کے فروغ میں بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے غزہ، لبنان، ایران اور خطے کے دیگر حصوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

    ایرانی صدر نے اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کا خواہاں نہیں ہے تاہم وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت اپنی پرامن جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کے حق پر پوری طرح قائم ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں اضافے کا اعلان کردیا

    اکتوبر 26, 2026

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان مین زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس

    اکتوبر 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    خطے مین کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اعلامیہ جاری

    اکتوبر 26, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور گڈ گورننس: عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

    اکتوبر 26, 2026
    بھارت

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

    اکتوبر 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 20, 2026

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست

    خاص خبریں

    اسلام آباد میں میڈیا انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور…

    خاص خبریں

    نَسٹ اور کیم ٹیک کا بڑا اقدام، میڈیا کے طلبہ کے لیے تربیت، انٹرن شپ اور عملی مواقع پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 24, 2026
    فیچرڈ

    گلیات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، چھانگلہ گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم سرد

    اکتوبر 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    خطے مین کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اعلامیہ جاری

    اکتوبر 26, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز اور ایمبولینسز افسران کے حوالے

    اکتوبر 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور گڈ گورننس: عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

    اکتوبر 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.