آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس لیاقت علی ملک نے کہا کہ شرپسند عناصر کشمیر کی صورتِ حال سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، غیر ملکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بے بنیاد اور حقائق کے منافی الزام لگائے ۔
آئی جی لیاقت علی ملک نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے نئے سے نئے بیانیے بنائے جاتے ہیں، جھوٹی اور جعلی خبریں آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے، عوام کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے تصدیق لازمی کریں، غیر ملکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بے بنیاد اور حقائق کے منافی الزام لگائے ۔
انہوں نےکہا کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بےبنیاد اور حقائق کے منافی الزام لگائے، خوراک سے بھری گاڑی روکنےکا بے بنیاد الزام لگایاگیا ۔
آئی جی لیاقت علی نےکہا کالعدم تنظیم کے ارکان راستے بند کرتے ہيں، خوراک لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹتے اور ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہیں ۔
آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ راولا کوٹ کے کچھ علاقوں کے سوا آزاد کشمیر کےتمام راستے کھلے ہوئے ہیں، کالعدم تنظیم کے ارکان راستے بند اور خوراک لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹتے اور ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہیں ۔


