خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق پاراچنار، لوئر دیر، مالاکنڈ، شبقدر ، سوات، مانسہرہ اورگردونواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں ،گلگت بلتستان میں دیامر، چلاس شہر اورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.1 اور مرکز تاجکستان کا علاقہ گرم چشمہ تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی 112کلومیٹر تھی ۔
مزید برآں زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے، تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔


