باکو: عالمی غیر سرکاری تنظیم "باکو انیشی ایٹو گروپ” نے سکھ فریڈم انٹرنیشنل کے حوالے سے دستاویزی فلم جاری کر دی۔
دستاویزی فلم میں جون 1984ء میں شری دربار صاحب میں بھارتی فوجیوں کی کارروائی، پنجاب بھر کے گوردواروں پر حملوں اور بعد ازاں سکھ مخالف فسادات کو سکھ تاریخ کے اہم واقعات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
جون 1984ء میں بھارتی فوج نے شری دربار صاحب (گولڈن ٹیمپل) سمیت پنجاب کے 75 سے زائد گوردواروں میں کارروائیاں کیں۔
بھارتی حکومت نے اس کارروائی کو ”آپریشن بلیو اسٹار“ کا نام دیا جبکہ سکھر برادری اسے ”بیٹل آف امرتسر“ یا "تیجا غلوخارا” کے طور پر یاد کرتی ہے۔
دستاویزی فلم میں شری دربار صاحب کو سکھ برادری کی اجتماعی، مذہبی اور سماجی زندگی کا مرکزی مقام قرار دیا گیا۔
یہ مقام سکھوں کے اجتماع، قیادت اور سماجی فلاح کے تصور ”سربت دا بھلا“ سے جڑا ہوا ہے۔
جون 1984ء کے واقعات کے چند ماہ بعد نومبر 1984ء میں بھارت میں سکھ مخالف فسادات رونما ہوئے جن میں ہزاروں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سکھ برادری کے گھروں، کاروباروں اور عبادت گاہوں پر حملے بھی کئے گئے۔
ان واقعات نے عالمی سطح پر سکھ برادری میں خودمختاری، انصاف اور آزادی سے متعلق مطالبات کو تقویت دی۔
باکو انیشیٹو گروپ سکھ برادری کی آواز عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے موثر پلیٹ فارم کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔


