تھانہ خانپور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ٹرانسفارمر چوری میں ملوث بین الاضلاع گینگ گرفتارکرلیا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلات برآمد ، مزید تفتیش جاری ہے ۔
ہری پور: ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈاپور کے واضح احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
تھانہ خانپور کی حدود نزد جٹی خانپور ڈیم ٹرانسفارمر چوری کا واقع رونما ہوا، ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسفامر چوری میں ملوث ملزمان محمد خلیفہ محمد الیاس پسران محمد یوسف سکنہ لکی مروت حال ٹیکسلا ، عمریاء ولد سعید الرحمان سکنہ گلگت حال کشمیر ٹاؤن ٹیکسلا ، ریحان ولد امجد سکنہ کلر کہار ، حفیظ الرحمان ولد سید الرحمان سکنہ گلگت کو گرفتار کرلیا ۔
دوران تفتیش ملزمان نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ٹرانسفارمر چوری کا انکشاف کیا،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور آلات برآمد کرلیےگئے، مزید تفتیش جاری ہے ۔


