اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ان امور میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات اور خطے کی صورتحال شامل تھی۔
ازبک وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔


