وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر اہم اعلانات بھی کئے ۔
مری: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایکسپریس وے پر تعمیر ہونے والے نئے ریسٹ ایریاز اور مساجد کا معائنہ بھی کیا، ایکسپریس وے کی اَپ گریڈیشن کے مراحل مکمل، مزید سہولتوں کی فراہمی کا فیصلہ ہوا ۔
وفاقی وزیر نے این ایچ اے کو لوئر ٹوپہ "راؤنڈ اباؤٹ” کی نئی ڈیزائننگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مری ایکسپریس وے کے دونوں اطراف مزید نئے ریسٹ ایریاز بنانے کے احکامات جاری کئے ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ایکسپریس وے پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
وفاقی وزیر نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔


