پشاور (حسن علی شاہ) چار مارچ بروز بدھ عالمی یوم خواتین کے موقع پر پشاور میں ایک گرینڈ مشاعرہ ریڈیو پاکستان پشاور میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
اس مشاعرے میں صدر محفل ممتاز شاعرہ، مصنفہ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ بشریٰ فرخ ہوں گی۔ مشاعرہ میں دیگر معروف شعراء اور شاعرائیں بھی شرکت کریں گی جن میں گل ارباب، شاہین رفیق، سیدہ زرتاج بخاری، ڈاکٹر شاہدہ سردار، ڈاکٹر صبا خان، ثمینہ قادر، فایزہ شہزادی، نرجس افروز زیدی اور شمشاد نازلی شامل ہیں۔
میزبانی کے فرائض سدرہ منتہیٰ انجام دیں گی۔ تقریب کا مقصد خواتین کے فن و ثقافت میں کردار کو اجاگر کرنا اور ادبی دنیا میں ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔


