سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل بدھ کو ہوگا، دوسری جانب قازقستان، کرغزستان، ازبکستان ، انڈونیشیا، ملائیشیا نے پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا باضابطہ سرکاری سطح پر اعلان کیا ہے ۔
رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پربڑا اجلاس ہوا ، سعودی عرب میں 7 دیگرمقامات پربھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے شرکت کی ۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنےکے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ۔
سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق مملکت میں بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447ہجری ہوگا، متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے ۔
دوسری جانب آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا باضابطہ سرکاری سطح پر اعلان کیا ہے ۔


