وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں متاثرین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے ازالے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو (ویڈیو لنک کے ذریعے)، نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد (ویڈیو لنک کے ذریعے)، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید، سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری امورِ کشمیر کامران رحمان خان اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سدھیر خٹک نے بھی شرکت کی۔


