مانسہرہ میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ۔
مانسہرہ: ریسکیو حکام نے بتایا کہ مانسہرہ کے علاقے داتہ کے مقام پر ایک بدقسمت جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی بھی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں ، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔


