Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی نارکوٹکس ڈویژن کی بڑی کارروائی، 248 کلوگرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    جنوری 26, 2026
    پوٹھوہار

    ٹیکسلا؛ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق

    جنوری 26, 2026
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

    جنوری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»لارڈز میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی
    خاص خبریں دسمبر 8, 2025

    لارڈز میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

    دسمبر 8, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Super League roadshow at Lord's, want to make PSL the number one league in the world, Mohsin Naqvi
    روڈ شو میں چیئرمین پی سی بی ،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ، سابق اور موجودہ معورف کرکٹرز نے شرکت کی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لندن: برطانیہ کے معروف کرکٹ گراونڈ لارڈز میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی ،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ، سابق اور موجودہ معورف کرکٹرز نے شرکت کی ۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے، کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ہم نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا ۔

    محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے، پی ایس ایل میں نئی بڈ شفاف اور اوپن ہوگی، اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں، ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے میوزیکل کنسرٹ ہوگا، ہم امریکا کے شہر نیویارک میں بھی کرکٹ روڈ شو کرنے جارہے ہیں، ہم بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم فراہم کریں گے ۔

    سابق کرکٹر وسیم اکرم نے پینل گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں، پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کے لیے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے، پی ایس ایل کی کامیابی میں سب کی محنت شامل ہے ۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کا عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔

    پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد ایک تاریخی کامیابی ہے، آج کھیل سفارت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

    سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کامیاب تقریب کے انعقاد پر خوشی ہے ۔

    سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ دو ٹیموں کی فرنچائز کے لیے بڈز اوپن ہیں، پاکستان کرکٹ کی ترویج کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان میں کرکٹ شائقین میدان میں اچھے کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار اگلی بار جواب زیادہ شدید اور برق رفتار ہوگا، چيف آف ڈیفنس فورسز
    Next Article ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    راولپنڈی نارکوٹکس ڈویژن کی بڑی کارروائی، 248 کلوگرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    جنوری 26, 2026

    ٹیکسلا؛ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق

    جنوری 26, 2026

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی نارکوٹکس ڈویژن کی بڑی کارروائی، 248 کلوگرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    جنوری 26, 2026
    پوٹھوہار

    ٹیکسلا؛ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق

    جنوری 26, 2026
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

    جنوری 26, 2026
    خاص خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 21, 2026

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    خاص خبریں

    مانسہرہ اور اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع برارکوٹ کے علاقے میں صبح کالج…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال: پنڈ مہری میں فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ افراد قتل

    جنوری 22, 2026
    خاص خبریں

    چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    جنوری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی نارکوٹکس ڈویژن کی بڑی کارروائی، 248 کلوگرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    جنوری 26, 2026
    پوٹھوہار

    ٹیکسلا؛ گھر میں آتشزدگی سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق

    جنوری 26, 2026
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

    جنوری 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.