گلگت بلتستان میں جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی این ایل آئی ٹیم اپنے نام کرلی، این ایل آئی نے مسلسل چھٹی مرتبہ پولو چیمپئن بنے کا اعزاز برقرار رکھا ۔
گلگت( ندیم خان) این ایل آئی نے جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں گلگت بلتستان سکاوٹس کو 3 کے مقابلے 4 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
این ایل آئی نے مسلسل چھٹی مرتبہ پولو چیمپئن بنے کا اعزاز برقرار رکھا، ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان بھر سے 10 سرکاری ٹیموں نے حصہ لیا ۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی تھے، جیت کا جشن شائقین پولو سمیت کھلاڑیوں نے بھرپور انداز سے منایا ۔
پولو فائنل دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین وہاب شہید پولو گراونڈ میں جمع تھے،زبردست مقابلے کے بعد این ایل آئی نے گلگت بلتستان سکاوٹس کو شکست دی ہے ۔


