لاہور میں جاری جاری پہلے میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ۔
لاہور: قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز بنائے م کپتان شان مسعود نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 76 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔
عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔
محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، محمدرضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔
پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ہیں ، جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے دو جبکہ کگیسو ربادا، پرینیلان سبرائین اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔