ہری پور میں شاہ بابا مسجد کے قریب دُکان میں سلنڈر پھٹ گیا، حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ہری پور: شاہ بابا مسجد کے قریب سلینڈر کی دُکان میں ری فلنگ کے دوران سلینڈر پھٹ گیا ،حادثے میں 9 افراد جھلس گئے ۔
زخمی ہونے والوں میں سلینڈ دُکان کے مالک او دو ملازمین بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ ابتدائی طبی امداد کے بعد تین شدید زحمیوں کو ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا ۔
سلینڈر پھٹنے کے حادثے کے دوران زخمی ہونے والوں میں دُکان مالک راجہ طاہر ،ملازم الیاس ،ملازم احمد، 21 سالہ احمد، 19 سالہ حذیفہ، راشد ،یاسر اور علی شامل ہیں ۔