پشاور (شوبز ڈیسک) کے ٹو ٹی وی اپنے بامقصد پروگراموں کے ذریعے نہ صرف پاکستان بھر بلکہ بیرون ملک بالخصوص متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں بھی بڑی تعداد میں دیکھے جانے والے چینلز میں شامل ہے۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد اسٹیشن سے ایک نیا اور خوبصورت ثقافتی شو "پنجاب دے رنگ” ہفتہ وار پیش کیا جا رہا ہے۔
اس شو کی میزبانی رداعمران اور عماد کر رہے ہیں۔ پروگرام میں پنجاب کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ روایتی پکوان، ملبوسات، رسم و رواج، ہینڈی کرافٹ اور لوک موسیقی شو کے اہم حصے ہیں جو ناظرین کو پنجاب کی حقیقی جھلک دکھاتے ہیں۔
"پنجاب دے رنگ” صرف ایک ثقافتی شو نہیں بلکہ صوبوں کے عوام کے درمیان دوستی اور ملی یکجہتی کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ پروگرام میں پنجاب کے صوفی شعرا، فنکاروں اور ان نامور شخصیات کی خدمات کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے جو اپنی مثبت سوچ اور عمل کے ذریعے دوسروں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔