پشاور (شوبز ڈیسک) پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اور نامور اداکار اورنگزیب لغاری نے ایک نجی چینل کے شو میں دلچسپ انکشافات کیے۔ گزشتہ چار دہائیوں سے مختلف کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دل جیتنے والے یہ اداکار لاہور ٹی وی کے ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔
شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اورنگزیب لغاری نے بتایا کہ اپنے تعلیمی دور میں وہ پٹارو کالج میں زیر تعلیم رہے جہاں موجودہ صدر آصف علی زرداری ان کے بہت جونیئر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اس زمانے میں بھی نہایت ذہین طالبعلم سمجھے جاتے تھے۔
میزبان نے جب ان سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں سوال کیا تو اورنگزیب لغاری نے برجستہ کہا: “ان سے مجھے دور ہی رکھئیے۔” یہ جملہ سنتے ہی پروگرام کے شرکا قہقہوں میں ڈوب گئے اور شو کا ماحول مزید خوشگوار ہوگیا۔