اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں 142 جبکہ مخالفت میں صرف 10 ووٹ آئے، امریکہ اور اسرائیل نے قرارداد پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق سات صفحات پر مشتمل اقوام متحدہ کا اعلامیہ جولائی میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے ۔
دوسری جانب فلسطین کی وزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو ریاستی حل سے متعلق قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کا خیرمقدم کیا ہے ۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کی ریاست سعودی عرب اور فرانس کی شکر گزار ہے جنہوں نے بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت کی اور نیویارک اعلامیے کو عملی منصوبے میں بدلنے کے لیے نمایاں کوششیں کیں ۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی نوآبادیاتی قبضے کے خاتمے کے لیے تمام میکنزم کو فعال کیا جائے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنایا جائے ۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلامیے کو مسترد کر دیا ہے ۔