مانسہرہ :ریسکیو حکام کے مطابق ناران سے واپسی پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس سے میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ،تمام زخمیوں کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان لاہور سے ناران جا رہے تھا، زخمی سیاحوں کا تعلق لاہور شالیمار گارڈن سے ہے ۔