حضرو: اٹک پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیتی چرس برآمد کرلیا ۔
اٹک: صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔
اس سلسلے میں پولیس نے پشاور کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روکا جس میں سوار خاتون سکینہ بی بی زوجہ عبدالعزیز سکنہ جہانگیر پورہ کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے سامان سے 11 کلو 160 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر تھانہ اٹک پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔
اٹک پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے ۔