گلگت میں روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20 سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا، میلے میں امسال غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی ۔
شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔
شندور فیسٹیول کے لیے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
شندور میلے میں پولو میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ،میلے میں ملک سے بھی بڑی تعداد میں شریک ہونگے ۔
ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہے۔