Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»وفاقی بجٹ آج، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خصوصی علاقوں کے لیے 63 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
    فیچرڈ جون 10, 2025

    وفاقی بجٹ آج، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خصوصی علاقوں کے لیے 63 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

    جون 10, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal budget today proposes to allocate Rs63 billion for Azad Kashmir, Gilgit-Baltistan and special areas
    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد تک جبکہ کم سے کم تنخواہ میں بھی اضافے کی تجویز ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 26-2025 پیش کریں گے، بجٹ میں توانائی کےمنصوبوں کے لیے 144 ارب، ٹرانسپورٹ،کمیونیکیشنز کے لیے 332 ارب روپے، پانی کے منصوبوں کے لیے 109 ارب روپے جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خصوصی علاقوں کے لیے 63 ارب روپے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 78 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد تک جبکہ کم سے کم تنخواہ میں بھی اضافے کی تجویز ہے ۔

    وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات متوقع ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی کیش خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں جبکہ ہر قسم کی کیش خریداری پر بھی اضافی ٹیکس کی تجویز ہے ۔

    بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ ڈیجیٹل سروسز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے ۔

    آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) 5 سے بڑھا کر 10 فیصدکرنے کی تجویز ہے جبکہ زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے کی بھی تجویز ہے ۔

    دریں اثنا، درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں ردوبدل کی بھی تجاویز بجٹ میں شامل ہے جبکہ سود سے حاصل آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، بجٹ میں سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار ارب روپے سے زائد اخراجات کا تخمینہ ہے جبکہ ہنگامی اخراجات کے لیے 300 ارب سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔

    علاوہ ازیں، بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے، اسی طرح ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔

    آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد اور مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصد تجویز کیا گیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعید تعطیلات پر تین لاکھ 45 ہزار سے زائد سیاحوں نے گلیات اور کاغان ویلی کی سیر کی
    Next Article وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 اور پنشن میں7 فیصد اضافہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026
    فیچرڈ

    گلگت: دیامر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد مکانات، رابطہ پل اور واٹرچینلز تباہ

    جولائی 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 11, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

    فیچرڈ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا کریک…

    خاص خبریں

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرقانون افغان مہاجرین کے خلاف کل سے سخت ایکشن متوقع

    جولائی 10, 2026
    خاص خبریں

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشت گرد ہلاک، 42 اہلکار شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جولائی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    کوہاٹ ميں طوفانی بارش کے باعث مکان گرگیا،10 افراد جاں بحق، 8 خواتین زخمی

    جولائی 13, 2026
    خاص خبریں

    بالاکوٹ: 2005 کے زلزلے میں لاپتہ ہونے والے 4سال کے بچے کی باقیات 21 سال بعد برآمد

    جولائی 13, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.