راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی پولیس کے محافظ اسکواڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے چاکرہ لکھو روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شہری نے بتایا کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے اس سے دو لاکھ روپے لوٹ لیے۔ محافظ اسکواڈ اہلکاروں کے ڈاکوؤں کے تعاقب پر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے 5 راہگیر اور کانسٹیبل حمزہ زخمی ہو گئے۔ زخمی شہریوں میں خاتون بھی شامل تھی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔