ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 164 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور یوں قومی ٹیم نے پہلے میچ میں 37 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔
لاہور میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 56، شاداب نے 48 اور حسن نواز نے 44 رنز بنائے،محمد حارث 31 اور خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، صائم ایوب صفر اور فخر زمان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف السلام 2، مہدی حسن، حسن محمود، تنظیم حسین، راشد حسین اور شمیم حسین نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
پاکستان کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم آخری اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، لٹن داس نے48، ذاکر علی نے 36 اور تنزید حسین نے 31 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شاداب خان 2جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
48 رنز، دو وکٹیں او دو کیچز لینے پر قومی مایاناز آل راونڈر شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دوسرا ٹی ٹوینٹی 30 مئی اور آخری میچ یکم جون کو لاہور میں ہی کھلا جائے گا ۔