وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کے خلاف فوری کریک ڈاون کا حکم دے دیا گیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران صفر برداشت کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ افسران نئے اقدامات تجاویز کریں ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور اسلام آباد کے دیگر متعلقہ اعلیٰ خکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔