ایبٹ آبادمیں حویلیاں انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گی ، پولیس نے تبایا کہ مسافر بس مانسہرہ سے غازی جارہی تھی، اور بس میں 32 سے زائد افراد سوار تھے۔