پنجاب کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بے شمار پراجیکٹ کے بعد گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بٹن دبا کرگندم اگاؤ انعامی اسکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے کہا گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ گندم اگاؤ مہم میں مفت ٹریکٹر کے لئے 57 ہزار 733 سے زائد کاشکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21 ہزار 496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے ۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو پچپن ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے ۔ وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ پنجاب میں رواں سال پانچ لاکھ 60 ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی ہے ۔ تین ماہ میں تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔