تحصیل حضرو کے گاؤں ملاح میں چند روز قبل باپ اور دو بیٹوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ، جس پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ رنگو پولیس نے تہرے قتل کے ملزمان محمد زوہیب اور ساتھی آصف خان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا ، مرکزی ملزم محمد زوہیب سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ، عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او اٹک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ دورانِ تفتیش میرٹ اور انصاف کے تمام تر تقاضوں کو پورا کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.