مانسہرہ کے سیاحتی مقام سری پائے میں سکینگ کے دوران راستہ بھٹکنے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو رات گئے دس گھنٹوں کی طویل سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو کر لیا گیا۔ کے ڈی اے حکام کے مطابق رات گئے راستہ بھٹکنے والے سیاحوں کو طویل سرچ آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا۔ شوگران میں موجود غیر ملکی سیاحتی مقام سری پائے پر موجود چار فٹ سے زائد برف پر سکینگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ سیاح مکھڑا پائے کی طرف نکل جانے کے بعد راستہ بھٹک گئے۔سیکورٹی پر موجود اہلکاروں کی اطلاع پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف نے مقامی پولیس آور ٹورزم پولیس کے ہمراہ رات گئے تک سرچ آپریشن کیا گیا۔ ویران آور خطرناک راستوں پر سری پائے کے سرچ آپریشن کے بعد کوہ مکھڑا کے دامن کے بیس میں موجود دونوں غیر ملکیوں کوریسکیو کر لیا گیا۔دونوں غیر ملکی سیاحوں نے اندھیرے کے باعث رات بیس میں گزاری۔