گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری ہوگی جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک یہ سلسلہ شروع ہوگا۔
ملک میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ 7 روز تک ملک کے بیشتر حصوں میں یہ سسٹم اثر انداز ہوگا، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک بھر میں داخل ہوگا، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری ہوگی جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک یہ سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔