چترال کی کالاش وادی رومبور میں پہلی مرتبہ کشمیری مارخور کا کامیاب ٹرافی شکار،۔ امریکی شکاری نے چترال گول نیشنل پارک کے بفر زون رمبور میں یہ شکار کیا ۔
امریکی شکاری نے 45 ہزار امریکن ڈالر میں شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا ۔ شکار کی رقم ایک کروڑ ،پچیس لاکھ 77 ہزار 500 روپے بنتی ہے ۔ کالاش ویلی رمبور میں شکار کی خوشی میں زبردست تقریب منعقد ہوئی۔ کالاش مردو خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر شاندار رقص کیا اور امریکن شکاری کو کالاش روایتی چپان اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔