ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اپنے آپ کو پاک فوج کے اداروں کے اعلیٰ عہدے دار اور اہلکار ظاہر کرنے والے جعلسازوں کو گرفتار کر لیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے اپنے آپ کو پاک فوج کے مختلف اداروں کے اعلیٰ افسران اور اہلکار ظاہر کرکے عوام کو دھوکہ دینے والے گروہ کو کامیابی سے گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کے مطابق یہ گروہ پاکستان آرمی کے اداروں کے لیے منافع بخش ٹھیکے دینے کا جھوٹا دعویٰ کر کے پیسے بٹور رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ دفاعی شعبے کی ساکھ کو بھی داغدار کر رہا تھا۔ ایبٹ آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران حکام نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی سم کارڈز اور جعلی شناختی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔