ضلع ہری پور میں حطار روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق موڑ کاٹتے ہوئے موٹر کار سڑک کنارے بلاک سے ٹکرا گئی، جس سے تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ گاڑی میں سوار فیملی ایبٹ آباد سے راولپنڈی جارہی تھی، کہ حطار روڈ پر ٹریفک حادثہ رونما ہوا، ریسکیو ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔