ایبٹ آباد: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان نے پولیس دربار کا انعقاد کر کے جوانوں اور افسران کے مسائل سنے۔ دربار میں ضلع بھر سے چوکیات و تھانوں سے ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کردار معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ہمارا مقصد معاشرے کو مجرموں،دہشت گردی اور دیگر خطرات سے بچانا ہے،ہری پور کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔