اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خاتون سے جنسی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے ۔
جاوید شاہ ولد منور شاہ ساکن سرائے خربوزہ اسلام آباد مستقل مانسہرہ اور طفیل شاہ ولد نزر حسین ساکن میراآبادی مستقل مانسہرہ نامی اشخاص نے متاثرہ لڑکی 17/18 سال ساکن اٹک حال جھنگی سیداں اسلام آباد کو قبل ازیں لفٹ دی تھی ۔
ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو نوکری دینے کا جھانسہ دیکر اسلم مارکیٹ سیکٹر جی 12 میں بلایا اور دونوں نے لڑخی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
دونوں ملزمان کو ایس ایچ او نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے ۔