ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر نوٹس، سبزی فروش سوزوکی ڈرائیور پر بچے کے سامنے تشدد کرنا والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود کاکول میں سوزوکی ٹریلہ پر سبزی فروخت کرنے والے شخص کو ملزمان خاور ولد محمد رفیق ، عمیر شاہ عرف کالا شاہ ولد محفوظ شاہ ساکنان بلال پارک کاکول نے اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اس کے علاقہ میں سبزی کیوں بیچ کر رہا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے نوٹس لیتے ہوئے میرپور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے میرپور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔