اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹرٹ کی عدالت نے شراب برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں مسلسل عدم پیشی پر ملزم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی،اس دوران تفتیشی افسر اور ملزم کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم پیش ہوا اور نا ہی وکیل، مسلسل عدم پیشی ناقابل قبول ہے ۔
فاضل جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزم کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت بھی 21 جنوری تک ملتوی کر دی ۔