Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    وزيراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»اسلام آباد»وزيراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
    اسلام آباد نومبر 5, 2026

    وزيراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

    نومبر 5, 2026Updated:نومبر 5, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif has inaugurated the Kashmir Chowk Underpass project.
    منصوبہ محض 500 میٹر کا انڈرپاس نہیں بلکہ 4 کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک ہے، انڈرپاس منصوبہ ایک ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال ایس سی او کانفرنس ہونے جا رہی ہے، اسلام آباد کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر چوک منصوبے کے تحت 6 ہزار 340 نئے درخت لگائے گئے ہیں جبکہ منصوبے کے اطراف کشمیر کی مناسبت سے دو خوبصورت مونومنٹس بھی تعمیر کیے گئے ہیں ۔

    اسلام آباد: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر چوک انڈرپاس منصوبہ صرف 27 روز میں مکمل کیا گیا، محسن نقوی کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنے سیاسی کیریئر میں اتنی برق رفتاری سے کوئی منصوبہ مکمل ہوتا نہیں دیکھا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ محض 500 میٹر کا انڈرپاس نہیں بلکہ 4 کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک ہے، انڈرپاس منصوبہ ایک ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، منصوبے کی تکمیل ایس سی او کانفرنس اور دیگر اہم تقریبات کے لیے ہماری تیاریوں کا عملی ثبوت ہے ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے، منصوبہ تخمینہ لاگت سے تقریباً ڈھائی فیصد کم قیمت پر ای پیڈز کے ذریعے ٹھیکے پر دیا گیا، ملک کی شبانہ روز خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہونے جا رہی ہے، اسلام آباد کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کشمیر چوک انڈرپاس کا منصوبہ معیاری کام کے ساتھ 27 روز میں مکمل کیا گیا، وزیراعظم نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے معاملے پر مکمل تعاون اور حمایت کی ۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی جے آئی ٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے، اربوں روپے مالیت کی ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی جائیداد سی ڈی اے کو واپس ملی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    اسلام آباد

    وزيراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 30, 2026

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    خاص خبریں

    پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اورفیکلٹی ممبران کیساتھ…

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    وزيراعظم شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.